امریکہ، روس اور ترکی کے فوجی سربراہوں نے شام اور عراق میں جنگجو تنظیم
داعش ( دولت اسلامیہ ) کے خلاف لڑائی کے مد نظر جنوبی ترک شہر انطالیہ میں
ایک میٹنگ کی۔میٹنگ میں ترکی کے چیف آف اسٹاف هلوسي
اكر، امریکہ کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف
جوزف ڈنفورڈ اور روسی چیف آف جنرل اسٹاف ولیری گیریسيموف شامل ہوئے۔ترک فوج نے بتایا کہ میٹنگ میں علاقائی سلامتی خصوصاً شام اور عراق کے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔